پاکستان سکھوں کے کچھ مقدس مقامات کا گھر ہے۔گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور مزاربھی ان میں سے ایک ہے۔ یہ ایک تاریخی راہداری بھی ہے جو پنجاب کے ایک چھوٹے سے قصبے نارووال میں ہندوستانی سکھ یاتریوں کوسیدھے مزار تک آسان ویزا اور رسائی کی اجازت دیتا ہے۔ #darbarSahib
اس ویڈیو میں، یوتھ لیڈر حنا بخاری پاکستان میں یوتھ فار ہیومینٹی پروجیکٹ کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کر رہی ہیں۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے وہ پاکستان میں موجود ؐمختلف ثقافتوں اور مذاہب کے بارے میں سمجھنے ؐیں کامیاب ہوئی ہیں۔
یہ کہانی کراچی کے ایک ایسے صحت مرکز کی ہے جہاں علاج کے لیے جانے والوں سے دعائیں بطور فیس وصول کی جاتی ہیں۔ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں، اس بارے میں جاننے کے لئے دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ
ہم تفہیم پیدا کرکےاخلتلافات کو کیسے ختم کرسکتے ہیں۔ نوجوان رہنما ارسلان عبداللہ مختلف نقطہ نظر کو جاننے اور اپنانے کی اہمیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں، جاننےکےلیے دیکھیں یہ وڈیو
پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں کا مثبت استعمال کرتے ہوئے، امن کے سفیر کی حیثیت سے انسان دوستی کی شاندار مثالیں قائم کر سکتے ہیں۔ یہ نوجوان امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مزید کیا کردار ادا کر سکتے ہیں، جاننے کے لیے دیکھئے یہ ٹاک شو۔
پاکستان میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے نمائندے زاہد اعوان یوتھ فار ہیومانٹی منصوبے کو وسعت دینے اور باہمی افہام و تفہیم اور احترام کو فروغ دینے کے لیے نوجوانوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ ان کے خیالات جانیے اس وڈیو میں
دریائے سندھ میں قائم سادھو بیلہ دنیا بھر کے ہندوؤں کے لیے نہایت مقدس ہے۔ یہ جگہ اب تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے سیاحتی مقام بھی بن گئی ہے۔سادھو بیلا کے بارے میں مزید دیکھیے اس وڈیو میں