موسمیاتی تبدیلی : پاکستان میں 1961 کے بعد جولائی کی سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ

کراچی کی سماجی تبدیلی اورنئی منصوبہ سازی
August 22, 2022
موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عام لوگ کیا کریں؟
August 26, 2022

موسمیاتی تبدیلی : پاکستان میں 1961 کے بعد جولائی کی سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ

(ثنا انعام)

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں 1961 کے بعد جولائی2022 میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ ملک بھر میں معمول سے 181 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ ہوئیں ، 1961 کے بعد جولائی میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 450 جبکہ سندھ میں 308 فیصد سے زائد بارش ہوئی، جولائی میں سب سے  زیادہ بارش کراچی میں پی اے ایف مسرور میں 606 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے پاکستان بھر میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی ہے اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

بارش کے پانی نے لاتعداد دیہات کو لپیٹ میں لے لیا ہے ، گھر زمین بوس ہوگئے ہیں ، لوگ آسمان تلے بیٹھے مشکلات سے لڑ رہے ہیں۔

سڑکیں، اور کئی جگہ سے ریلوے ٹریک  تا حال زیر آب ہونے کے باعث لوگ اپنے اپنے علاقوں میں محصور ہوگئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جولائی میں ہوئی غیر معمولی بارشوں اور موسمیاتی تبدیلی پر سمری جاری کردی۔

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *