کراچی کا علاقہ لیاری جہاں آپ کو ملتے ہیں ثقافت کے رنگ، مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے۔ یہاں بستے ہیں ہندو بھی، عیسائی بھی اور مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ذکری کمیونٹی بھی۔
فن مصوری سے مزین لیاری میں موجود امن کی یہ دیوار یہاں کے نوجوانوں کا وہ اجلا چہرہ ہے، جو ایک طرف ان کی وسعت قلبی کو ظاہر کرتا ہے تو وہیں یہ مذہبی رواداری کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔