پاکستانی مشنری اسکول؛ عیسائی برادری کا قیمتی تحفہ

مذہبی ہم آہنگی کے پرچار کے لئے کلیان سنگھ کی کاوشیں
February 20, 2023
پاکستان کا سب سے بڑا متنوع کمپاؤنڈ “نارائن پورہ”
February 22, 2023

پاکستانی مشنری اسکول؛ عیسائی برادری کا قیمتی تحفہ

    (پریسا آفرین)

 

Photo Credit; St Joesph's Convent School website

پاکستان  میں مذہبی اقلیتوں کے کام کے بارے میں جاننے کی خواہش کا سرا پکڑے، مجھے عیسائی برادری کے بار ے میں کچھ ایسی معلومات تک رسائی ملی جو میں آپ کوبھی بتا نا چاہتی ہوں۔

عیسائی پاکستان کی سب سے بڑی اقلیتوں میں سے ایک ہیں۔ 2017 تک پاکستان میں ان کی کل آبادی تقریباً 1.27 فیصد ہے (فائنڈ ایزی 2021)

پاکستانی عیسائیوں نے تعلیم کے شعبے میں گراں قدرخدمات سر انجام دی ہیں۔

ان کے قائم کئے گئے مشنری اسکولوں نے انگریزی میڈیم تعلیم کو اس خطے میں اس وقت عام کیا جب یہ علاقہ برطانیہ کے زیرانتظام تھا۔ جو تقسیم کے بعد میں پاکستان اور بھارت کہلایا۔

قیام پاکستان کے بعد 1947 میں مشنری اسکول معیاری تعلیم کے لیے جانے جاتے تھے۔ گو کہ یہ اسکول عیسائیوں کے تھے مگر یہاں بلا تفریق مذہب اور طبقہ داخلہ دیا گیا۔

Photo credit; stpatsgirls website

یہ اسکول مختلف برادریوں اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد گار ثابت ہوئے۔ مختلف بیک گرائونڈ سے تعلق رکھنے کے باوجود یہاں پڑھنے والے تمام  بچوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل  جل کو بیٹھنے اور ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کا موقع ملا۔ جس نے ان کے زہن کو جلا دی۔

ان مشنری اسکولوں نے  پاکستان کو ذوالفقار علی بھٹو، پرویز مشرف، پرویز رشید، پرویز خٹک، ملیحہ لودھی، بے نظیر بھٹو، شیری رحمان، شرمین عبید چنائے، شہباز شریف، نواز شریف، اسحاق ڈار، نجم سیٹھی، سلمان تاثیر، جیسی نامور شخصیات دیں۔ سردار ایاز صادق ، علامہ اقبال، فیض احمد فیض اور بانی پاکستان محمد علی جناھ بھی انہی اسکولوں کے فارغ التحصیل تھے۔

سینٹ جوزف کانونٹ، دی کانونٹ آف جیسس اینڈ میری، سینٹ پیٹرکس ہائی اسکول، سینٹ مائیکل ہائی اسکول، پریزنٹیشن کانونٹ ہائی اسکول، سینٹ میری ہائی اسکول، سینٹ جان کیتھیڈرل اسکول، سینٹ ڈینی ہائی اسکول، سینٹ پیٹرک ہائی اسکول جیسے ادارے فرانسس ہائی اسکول، ایڈورڈز اسکول اور ایڈورڈز کالج ، پاکستان کے لئے عیسائی برادری کا وہ تحفہ ہیں جو انہوں قیام پاکستان سے پہلے ہی اس جگہ قائم کر دئے تھے۔

فارمن کرسچن کالج، مرے کالج، لارنس کالج، گورڈن کالج اور کنیئرڈ  وہ درسگاہیں جنہوں نے معیاری اعلی تعلیم کو پاکستان  میں متعارف کرا یا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *